حملےجاری رہے تو تمام امریکی مفادات نشانے پر ہوں گے: پاسداران انقلاب
شیعیت نیوز : خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز (سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی) نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک کے خلاف اب تک کوئی جارحیت نہیں کی گئی اور صدر کے بیان کی پیروی میں ان کے مفادات اور خودمختاری کا مکمل احترام کیا جا رہا ہے۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ اگر حملے جاری رہے تو تمام امریکی فضائی اڈے اور امریکی مفادات نشانے پر ہوں گے۔ پاسداران نے مزید کہا کہ خطے میں خشکی، سمندر اور فضا میں امریکی اور صہیونی فوجی اڈے بنیادی اہداف سمجھے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ، شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے حقیقی پیروکار
بیان میں زور دیا گیا کہ امریکی اور صہیونی اہداف ایرانی افواج کے شدید اور تباہ کن حملوں کی زد میں آئیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ بیان ایرانی صدر کے بیان کے فوراً بعد مسلح افواج کی جانب سے سرکاری میڈیا کے ذریعے نشر کیا گیا۔







