سعودی عرب

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں عوامی مظاہرے

saudi_protestسعودی عرب کے مختلف شہروں میں عوام نے احتجاجی مظاہرے کرکے بحرین کے عوام کی حمایت کی ہے۔ سعودی عرب میں جادریہ ، الربیعیہ، القطیف، عوامیہ، صفوی ، سیھات ،القدیح ، اور تاروت شہروں میں عوام نے مظاہرے کرکے ملت بحرین کی حمایت کی ۔ مظاہرین نے سعودی فوجیوں کےہاتھوں بحرینی شہریوں کے قتل عام کی مذمت بھی کی۔مظاہرین نے پرزور مطالبہ کیا کہ بحرین کے لئے بھیجے گئے فوجیوں جلد از جلد واپس بلایا جائے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ عراق میں بھی ہزاروں افراد نے مظاہرہ کرکے بحرین کے عوام کی حمایت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بحرین میں مظاہرین کے خلاف جاری تشدد کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔ بان کی مون نےبحرین کے بادشاہ سے ٹیلیفوں پر گفتگومیں اسپتالوں پر فوجیوں اور کرائے کے ایجنٹوں کے قبضے پرشدید تشویش کا اظہارکیا ہےاور مظاہرین کے خلاف تشدد کو عالمی قوانین کے منافی قراردیا ہے۔ ادھر بحرین کے ایک تجزیہ نگار اور دانشور کریم المحروس نے کہا ہےکہ بحرینی سکیوریٹی فورسس عوام پر تشدد کے آرڈر ماننےسے انکار کررہےہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button