سعودی عرب

عزاداروں پروہابیوں کا حملہ

WAHABI_FITNAH_01-794843مدینہ منورہ میں وہابیوں نے عزاداران امام مظلوم کو زد وکوب کیا ہے۔ راصد ویب سائٹ کے مطابق قباءمحلے میں جب شیعہ مسلماں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزاداری میں مشغول تھے وہابی ٹولوں نے ان پرپتھروں اور لاٹھیوں سےحملے کئے۔وہابیوں کےحملے میں اھل بیت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے  عقیدتمندوں کے اموال کو نقصان پہنچا۔ یادرہے گذشتہ اپریل میں بھی وہابی انتھا پسندوں نے قبا پر حملہ کرکے تین شیعہ مسلمانوں کو زخمی کردیاتھا۔ اس سال سعودی عرب کے مختلف شہروں میں لاکھوں شیعہ مسلمانوں نے عزاداری کی۔ قابل ذکرہے سعودی عرب میں وہابی انتھا پسندوں کے ہاتھوں جو ہرادارےمیں اثرو رسوخ رکھتےہیں شیعہ مسلمانوں کےحقوق پامال ہورہےہیں اور انہیں عزاداری اور نماز جماعت قائم کرنے کا بھی حق نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button