سعودی عرب

امام خمینی کی یاد میں تقریب کے انعقا پر سعودی انتظامیہ نے شیعہ رہنماؤں کو گرفتار کر لیا

 

saudi_clericسعودی متعصب انتظامیہ اور پولیس نے قطیف شہر میں بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی کی یاد میں تقریب منعقد کرنے کے انتظامات پر شیعہ رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی تکفیری دہشت گردوںنے جزیری تاروت کی مسجد امام علی رضا (ع)کے امام شیخ سعید اور مسجد کے ٹرسٹی محمد حسن حبیل کو ایران کے انقلابی رہنما حضرت امام خمینی کی یاد میں تقریب منعقد کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔
اسی طرح کی ایک اور کاروائی میں سعودی پولیس نے صنابی گاؤں کی شیعہ مسجد امام الہادی کے ٹرسٹی سمیت کئی افراد کو گرفتار کر لیا ہے،رپورٹ کے مطابق سعودی پولیس نے یہ متعصبانہ کاروائی گذشتہ منگل کے روز انجام دی جس کے نتیجہ میں دو شیعہ علماء سمیت تین مساجد کے ٹرسٹی حضرات کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
شیخ سعید کے گھر والوں کا کہناہے کہ شیخ سعید کو سعودی پولیس نے بانی انقلاب حضرت آیت اللہ امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے ایک   تقریب منعقد کرنے کے جرم میں گرفتار کیاہے ،دوسری جانب شیخ سعید کے دوستوں اور احباب نے شیخ سعید کو ان کے جرات مندانہ اقدامپر سلام پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ سعید کو سعودی پولیس نے صرف تعصبانہ رویہ اور اپنے تکفیری عزائم کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔
مسجد امام الہادی کے ٹرسٹی محمد حسن حبیل کے گھر والوں کاکہنا ہے کہ ان افراد کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس کو باقاعدہ وارنٹ گرفتاری شہزادہ محمد بن فہد نے جاری کئے ہیں جو کہ سعودی عربیہ کے مشرقی صوبے کے گورنر ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button