سعودی عرب

سعودی عرب: الخبر میں شیعہ مسجد کی ناکہ بندی

Saudi-Arabسعودی پولیس نے گذشتہ دنوں الخبر کی شیعہ مسجد پر ہلہ بول دیا اور شیعیان اہل بیت (ع) کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روک لیا۔
سعودی پولیس کے دس سے زائد دستوں نے الخبر شہر میں "حی الجسر” کے علاقے میں واقع شیعہ مسجد سمیت معروف شیعہ راہنما الحاج عبداللہ المہنا کی ذاتی رہائشگاہ کا محاصرہ کرکے اہل تشیع کو نماز جمعہ برپا کرنے سے روک لیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں الخبر کے شیعیان اہل بیت (ع) کو شہر کے نواح میں کرائے پر لئے ہوئے ایک مکان میں بھی نماز جماعت بپا کرنے سے منع کیا تھا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق الخبر کے شیعہ رہنماؤں کے ایک وفد نے حال ہی میں جدہ جاکر نائب وزیر داخلہ "احمد بن عبدالعزیز” سے ملاقات کرکے اہل تشیع کے لئے فراہم کردہ گھٹن زدہ ماحول کے خاتمے اور شیعہ نماز جماعت پر پابندی کے سرکاری فیصلے کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔
حالیہ مہینوں میں سعودی عرب کے مختلف شہروں میں متعدد شیعہ مساجد بند کردی گئی ہیں اور اہل تشیع کو نماز با جماعت کرنے سے منع کیا گیا ہے حتی کہ انہیں ذاتی رہائشگاہوں تک میں نماز جماعت ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
مآخذ: ابنا خصوصی

متعلقہ مضامین

Back to top button