سعودی عرب

عالمی جشن مہدویت؛ مدینہ منورہ میں شیعیان اہل بیت پر وہابیوں کا حملہ

63549سعودی عرب کے بدنام زمانہ وہابی فورس "امر بالمعروف اور نہی عن المنکر” بورڈ کے اہلکاروں نے مدینہ منورہ میں میلاد امام زمانہ (عج) کی محافل پر حملہ کیا ہے۔
 سعودی سنسر کے باوجود معلوم ہوا ہے کہ مدینہ منورہ میں سعودی عرب کے بدنام زمانہ وہابی فورس "امر بالمعروف اور نہی عن المنکر” بورڈ کے اہلکاروں نے  میلاد امام زمانہ (عج) کی محافل پر حملہ کرکے تمام تزئینات، بینرز، بورڈز اور کتبوں کو توڑ پھوڑ دیا اور محافل میں شریک شیعیان اہل بیت (ع) کو تقریبات ختم کرنے پر مجبور کیا۔
الراصد نیوز ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ شیعیان و پیروان اہل بیت (ع) جشن میلاد امام زمانہ (عج) کے سلسلے میں تقریبات منا رہے تھے کہ سعودی عرب کے بدنام زمانہ وہابی فورس "امر بالمعروف اور نہی عن المنکر” بورڈ کے اہلکاروں نے ان پر ہلہ بول دیا۔
اس حملے میں کسی کے شہید یا زخمی یا گرفتار ہونے کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق "امر بالمعروف اور نہی عن المنکر” بورڈ نے مسجد النبی (ص) اور جنت البقیع کے اطراف میں بھی بھاری نفری تعینات کی ہے اور شیعہ زائرین کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔
سعودی عرب کی شيعيان اہل بیت (ع) گرمیوں کی چھٹیوں میں کثیر تعداد میں مکہ اور مدینہ جاکر عمرہ اور زیارت بجا لاتے ہیں۔
گذشتہ سال بھی "امر بالمعروف اور نہی عن المنکر” بورڈ کے شدت پسند وہابی اہلکاروں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے وصال کے روز مسجد النبی (ص) اور جنت البقیع میں متعدد شیعہ زائرین کو قتل اور زخمی کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button