سعودی وہابی مفتیوں کا اسلام کے ساتھ کھیل

09 جولائی, 2010 10:57

Flag_of_Saudi_Arabiaسعودی عرب کے ایک عالم دین علی المالکی نے کہا ہے دربارسے وابستہ وہابی ملاوں کے عجیب وغریب فتووں سے عوام اب فتووں پراعتماد نہیں کرتے۔علی المالکی نے کہا کہ سعودی عرب کے دربار سے وابستہ نام نہاد مفتیوں نے محرم ہونے کےلئے بالغ افراد  کے لئے عورتوں کا دودھ پینا نیز موسیقی  کو مطلقا حلال قراردیاہے اور اس طرح کی جاہلانہ باتوں سے عوام نےاب فتووں پراعتماد کرنا چھوڑدیاہے۔ یادرہے سعودی دربار سے وابستہ وہابی مفتیوں کے تکفیری فتووں سے عراق میں لاکھوں شیعہ مسلمان جاں بحق اور لاکھوں دیگر زخمی ہوئےہیں۔ پاکستان میں بھی شیعہ مسلمانوں کا قتل عام سعودی درباری وہابی ملاوں کے فتووں کا نتیجہ ہے جو سوائے انتھا پسندی کے کچھ نہیں سمجھتے۔ یادرہے یہ اقدامات وہ تکفیری گروہ انجام دیتےہیں جنہيں سعودی عرب کی خفیہ اینجسیوں کی طرف سے مالی حمایت ملتی ہے اور سعودی علماء ان کی نظریاتی  پشت پناہی کرتےہیں۔

9:16 صبح مارچ 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔