سعودی عرب

سعودی عرب میں شیعہ مخالف اقدامات جاری؛ حوزہ علمیہ علامہ المہاجری کو بند کردیا گیا

shiite_saudi_arabia-300x269سعودی حکمرانوں نے اہل تشیع کے خلاف اپنا امتیازی سلوک کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مرحوم علامہ شیخ محمد المہاجری کے حوزہ علمیہ کو بند کردیا۔

شیعت نیوز  کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ شیخ محمد المہاجری الاحساء صوبے کے شہر الہفوف میں واقع ہے اور الاحساء کے علاقائی حکمرانوں کے براہ راست احکامات کے نتیجے میں بند کردیا گیا ہے۔

 

مدرسہ بند ہونے کے بعد شیعہ علماء نے احساء اور دمام کے سرکاری عہدیداروں کے ساتھ مذاکرات کئے اور طے پایا کہ یہ حوزہ علمیہ دوبارہ کھول دیا جائے لیکن ان ہی اہلکاروں نے اچانک اپنا ارادہ بدل دیا اور اس حوزہ کی مکمل بندش کے احکامات جاری کردیئے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران سعودی حکام نے اہل تشیع کی 9 مساجد کو بھی بند کردیا ہے اور اب جبکہ شیعہ علماء نے سنی علماء کے ساتھ مل کر پر امن بقائے باہمی کی دستاویز پر دستخط بھی کردیئے ہیں حکومت اپنے رویئے سے دستبردار ہونے کے لئے تیار نظر نہیں آتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button