سعودی عرب

سعودی عرب میں 5 شیعہ مسلمان گرفتار

shiite_saudi_arrest_shia

سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے 5 شیعہ افراد کو سرکاری فیصلوں کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر گرفتار کرلیا ہے

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق 5 شیعہ سیاسی اور سماجی کارکن ـ جن کے نام ابھی تک نامعلوم ہیں ـ شیعہ مساجد اور مذہبی اداروں کی بندش اور شیعہ نماز جماعت پر پابندی کے سعودی احکامات پر اعتراض کی بنا پر گرفتار کرلئے گئے ہین۔

 

یادرہے کہ سعودی آئین میں نہ صرف مسلمانوں بلکہ غیر مسلموں کو اپنے مذہبی مراکز میں اپنے مخصوص طریقے سے عبادت کی اجازت ہے اور اہل تشیع کو اجازت دی گئی ہے کہ اپنی امامبارگاہوں میں اپنے دینی مراسمات انجام دیں اور اپنی مساجد میں نماز جماعت برپا کریں؛ آئین میں اہل تشیع کو نواسۂ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عزاداری کی بھی اجازت ہے اور آئین میں حکومت کو پابند کیا گیا ہے کہ اہل تشیع کے لئے ان کی عبادات کے وقت ضروری سہولیات فراہم کرے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں اہل تشیع کی محرومیت و استضعاف کا یہ حال ہے کہ اب ان کی مظلومیت کی آواز کے سامنے عالمی استعماری طاقتوں سے وابستہ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں بھی مزید خاموش نہیں رہ سکی ہیں اور حال ہی میں ان عالمی تنظیموں نے ان کے اوپر روا رکھے جانے والے مظالم اور ان کی محرومیت پر آواز اٹھائی ہے اور سعودی حکام سے اپنی پالیسیوں کی اصلاح کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button