سعودی عرب

سعودی حکومت کا شیعہ مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن

shiite_saudi_arabia

سعودی عرب کے شہر الاحصا ء میںسعودی ھکومت کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کے خلاف عاشورا ئے امام حسین علیہ السلام کے بعد سے کریک ڈاؤن جاری ہے ،جس کے نتیجہ میں درجنوں بے گناہ شیعہ جوانوں کو گرفتار کیا جا رہاہے اور غیر قانونی حراست میں رکھا جا رہاہے ۔ذرائع نے شیعت نیوز کو بتایا کہ سعودی عرب کے شہر الاحصاء میں شیعہ مسلمانوں کو سعودی حکومت صرف اس جرم میں گرفتار ک ررہی ہے کہ انہوں نے عاشورائے امام حسین علیہ السلام کے موقع پر الاحصاء شہر میں حدیث پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور اقوال نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ امام حسین علیہ السلام پر مبنی بینرز آویزاںکئے تھے ،واضح رہے کہ بینرز میں حدیث رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ”حسین مجھ سے ہیں اور میں حسین سے ہوں”جبکہ امام حسین علیہ السلام کے اقوال میں ”ھیھات من الذلۃ”کے بینرز آویزاں کئے تھے۔ سعدوی حکومت کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں پچیس سے زائد شیعہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ،گرفتار ہونےوالوںمیں بڑی تعداد نوجوان طالب علموں کی ہے کہ جنہیں سعودی حکومت نے جنرل جیل میں رکھا ہوا ہے ،گرفتار ہونے والوںمیں رضا عبد اللہ ،ہاشم ناصر محمد علی ،حسن ناصر محمد علی،حسین ناصر محمد علی،محمد ناصر علی،علی ناصر محمد علی،عیسیٰ علی عبد اللہ جعفر،جعفر ابراھیم حسین ہاشم،مرتضیٰ حسین عیسیٰ الحربی،مصطفی احمد،خالق حسین،حسن علی حسین صالح،سعید عبد المحسن صالح،صالح ہاشم حسن اور دیگر شامل ہیں ۔جبکہ شیعت نیوز کے ذرائع کے مطابق چند افراد کو رہا کر دیا گیا ہے لیکن نوجوانوں کو ابھی تک جیل میںقید رکھا ہواہے۔ یہاں یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ سنی اور شیعہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نواسے امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام جوانان جنت کے سردار ہیں جیسا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حدیث میں بھی واضح ہے ،اور شیعہ و سنی دنیا بھر میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آپ کے اہلبیت علیھم السلام کے روز ولادت کو جوش وخروش اور انتہائی عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں جبکہ شہادت کے ایام میں افسردہ ہوتے ہیں۔جبکہ وہابینہ تو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت و وصال مناتے ہیں اور نہ ہی اہلبیت علیھم السلام کے ولادت و شہادت کے ایام میں اس کا احترام کرتے ہیں ،یہ بات واضح ہے کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ،جناب سیدہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا،امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام،جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا،امام حسن علیہ السلام اورامام حسین علیہ السلام کی محبت اور وجود مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کا باعث ہے کہ جس کو وہابی اپنی ناکام کوششوں سے سبوتاژ کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہر الاحصاء میں شیعہ مسلمان پچھلے پانچ سالوں سے متعصب سعودی حکومت کے گورنر بدر بن جلوی کے سخت مظالم کا شکار ہیں اور اب تک سعودی عرب کی متعصب حکومت سینکڑوں شیعہ افراد صرف عزاداری کے جرم میں گرفتار کر چکی ہے اور سزائیں دے چکی ہے،جبکہ شیعہ مسلمانوں کی مساجد ،امام بارگاہوں،مدرسوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے ،تا کہ وہاں کے شیعہ شہری کہیں اور چلے جائیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button