سعودی عرب

جنت البقیع کے ارد گرد سعودیوں کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے

shiite_saudi_jannatul_baqiروز سعودی عرب کی پولیس کو جنت البقیع کے گردو نواح اور حرم رسول اللہ (ص) اور جنت البقیع کے درمیان تعینات کرکے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں سے کہا گیا ہے کہ اس طرح سے زائرین کی صفوں میں گھل مل جائیں کہ زائرین کو ان کی موجودگی کا احساس تک نہ ہو۔ سعودی پولیس اہلکار اس موقع کی تاک میں ہیں تا کہ جب بدنام زمانہ امر و نہی فورس اور عزاداران رسول اللہ و امام حسن (علیہما السلام) کے درمیان جھڑپیں شروع ہوجائیں تب وہ بھی حالات پر قابو پانے کے بہانے نہتے زائرین اور اور عزاداران رسول و آل رسول (ص) کے خلاف اقدام کریں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہر سال ان ایام میں سعودی عرب کی شیعہ اکثریتی علاقے "الشرقیہ” سے ہزاروں شیعیان اہل بیت (ع) مدینہ منورہ کا رخ کرتے ہیں اور جنت البقیع اور مسجد الرسول (ص) میں عزاداری کا اہتمام کرتے ہیں۔ گذشتہ سال بھی امر و نہی فورس کی جانب سے عزادار خواتین کی خفیہ ویڈیو بنانے کے نتیجے میں جھڑپیں ہوئیں جو دس روز تک جاری رہیں اور اس دوران سعودی افواج گاڑیوں سمیت مسجد الرسول میں داخل ہوئیں اور بوٹ پہنے فوجیوں نے دو عزاداران رسول (ص) کو مسجد کے اندر ہی شہید کردیا جبکہ دسیوں افراد زخمی اور گرفتار ہوئے۔ اہل تشیع کے گذشتہ برس کی طویل مزاحمت کو انتفاضہ مدینہ منورہ کا نام دیا گیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے سعودی تشدد کے باوجود امسال بھی الشرقیہ کے ساٹھ ہزار شیعیان اہل بیت (ع) بارہ سو بسوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے شیعہ باشندوں کے ساتھ بدنام زمانہ پولیس "امر بالمعروف و نہی عن المنکر فورس” کے نامناسب برتاؤ کو بارہا شیعہ سرگرم کارکنوں اور معروف شخصیات کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہیومین رائٹس واچ اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں نے سعودی عرب میں اہل تشیع کی نامناسب صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اہل تشیع کے ساتھ سعودی حکمرانوں کے ناروا طرز سلوک کے بارے میں مفصل رپورٹیں شائع کی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ کی واحد امام بارگاہ گذشتہ دو راتوں کے دوران مرجع خلائق تھی اور ہزاروں افراد نے اس حسینیہ میں حاضر ہوکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری اور سینہ زنی کا اہتمام کیا۔

نبی اعظم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے وصال اور کریم اہل بیت (ع) حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کے گذشتہ سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے وصال کے روز بقیع اور حرم رسول اللہ (ص) میں کئی سعودی شیعہ افراد کی شہادت اور متعدد افراد کی گرفتاری عمل میں آئی تھی اور اس سال اسی مناسبت سے اہل تشیع کی عزاداری روکنے کے لئے سعودیوں نے پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button