اہم ترین خبریںپاکستان

رفیق شہید قائد و شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی انجینئر ممتاز رضوی جبری طور پہ لاپتہ

شہید قائد عارف حسین الحسینی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے قریبی ساتھی، اجتماعی میدان میں فعال، شہید فاؤنڈیشن پاکستان کے بانی ممبر انجینئر ممتاز حسین رضوی 26 اپریل 2024 سے لاپتہ۔

شیعیت نیوز : شہید قائد عارف حسین الحسینی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے قریبی ساتھی، اجتماعی میدان میں فعال، شہید فاؤنڈیشن پاکستان کے بانی ممبر انجینئر ممتاز حسین رضوی 26 اپریل 2024 سے لاپتہ۔

آپ نے مہران یونیورسٹی سے الیکٹرک انجینئرنگ کی، پھر انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کیا اور اسکے بعد زیبسٹ یونیورسٹی سے آئی آر میں ہی ایم فل کیا، حال ہی میں کراچی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی میں زیر تعلیم تھے۔

ابتدائی نوکری بحریہ یونیورسٹی میں بحیثیت مدرس انجام دی۔

آپ پچھلی 3 دہائیوں سے آئی ٹی کے کاروبار سے وابسطہ رہے ہیں۔

آپ نے مختلف سیاسی، سائنسی اور مذہبی رسالوں کی اشاعت بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کے موقع پر خطاب کریں گے

اس کے علاوہ آپ کا مختلف سماجی پروجیکٹس کی تکمیل میں بھی اہم کردار رہا ہے۔

ایسی قابل قدر شخصیت جسے کسی قومی اعزاز سے نوازنے کی ضرورت تھی اسے ہمارے ملک کے ریاستی اداروں نے 61 سال کی عمر میں جبری گمشدہ کردیا۔

اس ملک کے لیے کی گئی خدمات کا خیال کیا نہ ہی انکی ضعیفی کا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی، وزیر اعظم شہباز شریف ، آرمی چیف عاصم منیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرمایہ ملت جعفریہ پاکستان انجینئر ممتاز حسین رضوی کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button