اہم ترین خبریںپاکستان

ہر معاشرے کی اصلاح میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہوتا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی نے ضلعی کابینہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ہمراہ مختلف یونٹس کا دورہ کیا۔

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلعی کابینہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ہمراہ مختلف یونٹس کا دورہ کیا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے رکنو اور نون محلہ میں نو منتخب یونٹ کابینہ سے حلف لیا اور مومنین کرام و تنظیمی کارکنوں سے خطاب کیا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا: آج پوری دنیا میں اہل حق و باطل طاغوتی قوتوں کے خلاف صف آراء ہیں۔

حماس اور غزہ کے مظلوم عوام نے اپنے جہاد صبر و استقامت سے اسرائیل کو پوری دنیا میں ذلیل و رسواء کر دیا ہے۔

انہوں نے یونٹ کابینہ نون کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونٹ کابینہ میں جوانوں کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا : کسی بھی معاشرے کی اصلاح اور اس کی سمت متعین کرنے میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔

انقلاب اسلامی سمیت دنیا بھر کی انقلابی تحریکوں میں نوجوانوں نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ زید مسجد کراچی کے امام نے شہری کو پینٹ شرٹ پہننے پر مسجد سے نکال دیا

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی نے کہا: آج یورپی ممالک کی یونیورسٹیز میں نوجوان اسرائیلی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای دام ظلہ کا نوجوانوں کے نام تحریر کردہ خط یورپ کے جوانوں کو صراط مستقیم کی طرف رہنمائی کرے گا۔

قابل ذکر ہے کہ اس وزٹ کے دوران ضلعی صدر علامہ سید غضنفر علی نقوی، ضلعی سیکرٹری فنانس مولانا سید حسنین، ضلعی سیکرٹری روابط سید علی رضا و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button