اہم ترین خبریںایران

رہبر معظم انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کے موقع پر خطاب کریں گے

شیعیت نیوز:رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای بروز پیر(3 جون) کی صبح حضرت امام خمینی (رہ) کی 35ویں برسی کے پر حرم مطہر میں خطاب کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق حضرت امام خمینی (رہ) کی 35ویں برسی کا پروگرام پیر کی صبح 8 بجے حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مطہر میں آغاز ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ چار جون کو بانی انقلاب اسلامی کی برسی کے مرکزی پروگرام میں نہ صرف ایران بلکہ دنیا کے بہت سے ممالک سے ان کے شیدائی شرکت کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جوان اس دنیا کو دیکھ سکیں گے جس میں اسرائیل نہیں ہوگا، باقر قالیباف

امام خمینیؒ نے 1963ء میں شاہِ ایران کی جابرانہ اور آمرانہ شاہی حکومت اور ایران میں امریکی مداخلت کے خلاف اپنی جدوجہد کا آغاز کیا جس کی پاداش میں انہیں پہلے ترکی اور پھر عراق جلا وطن ہونا پڑا۔

عراق میں اپنے 13 سالہ قیام کے دوران امام خمینی ؒ نے جہاں ایک طرف بہت سے شاگردوں کی تربیت کی تو دوسری طرف شاہ ایران کی حکومت کی بدعنوانیوں اور اس سے وابستہ ناجائز امریکی مفادات کا پردہ بھی چاک کیا۔

اور ایرانی عوام کی آگاہی کےلئے وقتاً فوقتاً بیانات جاری کئے اور اس طرح سے ایران میں دو ہزار سالہ شاہی نظام کا خاتمہ کرنے کے لئے اسلامی انقلاب کی بنیادیں رکھنا شروع کیں۔

ایران میں عوام نے امام خمینیؒ کی آواز پر لبیک کہا اور فرانس سے ان کی تہران واپسی ہوئی اور 1979ء میں دسیوں ہزار شہیدوں کی قربانیوں کے نتیجے میں حق کو باطل پر فتح نصیب ہوئی اور اسلامی انقلاب کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button