اہم ترین خبریںپاکستان

شیخ زید مسجد کراچی کے امام نے شہری کو پینٹ شرٹ پہننے پر مسجد سے نکال دیا

شیخ زید مسجد جامعہ کراچی کے امام جمعہ نے شہری اور اس کے دو بچوں کو پینٹ شرٹ پہن کر مسجد آنے پر جمعہ پڑھنے کی اجازت نہ دی اور مسجد سے نکال دیا۔

شیعیت نیوز : شیخ زید مسجد جامعہ کراچی کے امام جمعہ نے شہری اور اس کے دو بچوں کو پینٹ شرٹ پہن کر مسجد آنے پر جمعہ پڑھنے کی اجازت نہ دی۔

بروز جمعہ شہری اور اس کے دو بچے نماز جمعہ ادا کرنے جامعہ مسجد شیخ زید پہنچے تو امام جمعہ خطبہ جمعہ دے رہا تھا۔

شہری اپنے دونوں بچوں کو لیکر جیسے ہی پہلی صف میں گیا، تو امام جمعہ نے شہری کو صلواتیں سنانا شروع کردیں۔

تمام نمازیوں کے سامنے تذلیل کی، اور مسجد سے چلے جانے کا کہا۔

یہ بھی پڑھیں : رفیق شہید قائد و شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی انجینئر ممتاز رضوی جبری طور پہ لاپتہ

شہری اپنے دونوں بچوں کولیکر پچھلی صف میں گیا تو امام جمعہ نے سیکورٹی والوں کو بلا کر شہری اور اس کے بچوں کو مسجد سے نکال دیا۔

سوشل میڈیا پر یہ مسئلہ رپورٹ ہوا تو عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

عوام کا کہنا ہے کہ نام نہاد علماء نئی آنے والی نسل کو حقیقی اسلام سے دور کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر عوام نے مسجد کی انتظامیہ اور حکومتی اداروں سے ایسے نامنہاد علماء کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button