بارسلونا، گستاخی رسول (ص) اور توہین قرآن کیخلاف پرامن احتجاج کا فیصلہ
پین کے شہر بارسلونا میں 28 دسمبر بروز جمعہ کو القائم فاونڈیشن کا اجلاس تنظیم کے صدر سید ظہیر عباس شیرازی کی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں رسول اکرم حضرت محمد مصطفٰی (ص) کی شان میں گستاخی کرنے اور توہین قرآن کا ارتکاب کرنے والے نام نہاد پاکستانی نژاد عمران فراست سلیمان ملعون، جو کہ ملعون سلمان رشدی اور ٹیری جونز کا پیروکار ہے، کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ نمائندہ اسلام ٹائمز یورپ کی رپورٹ کے مطابق اس ملعون نے حضرت محمد مصطفٰی (ص) اور قرآن پاک کے بارے میں ایک جھوٹی فلم بنا کر توہیں کا ارتکاب کیا ہے۔ اجلاس میں پرزور انداز میں مطالبہ کیا گیا کہ اس ملعون کو فوری طور پر سپین بدر کیا جائے۔ القائم فاونڈیشن کے اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اس ملعون کے توہین آمیز اور گستاخی پر مبنی اقدام کے خلاف 3 جنوری 2013ء بروز جمعرات کو 4 بجے بارسلونا میں کتالونیا دفتر داخلہ کے سامنے پرامن احتجاج کیا جائے گا۔ تمام مسلمانوں سے اس پرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔