متفرقہ

ساری دنیا میں حضرت امام حسین علیہ السلام کا سوگ

9moharram juloosآج ساری دنیا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیارے نوائے حضرت امام حسین علیہ السلام اور آن کے خاندان وانصار کا سوگ منایا جارہا ہے۔ آج عاشورا کو دنیا کے کونے کونے میں ہر بیدار ضمیر انسان حضرت سید الشہدا علیہ السلام کا غم منارہا ہے اور آپ کی عظیم قربانی کو یاد کرکے آنسو بہارہا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے چپے چپے میں ہر جگہ غم حسین میں کالے پرچم لگے جو قلوب اھل ایمان پر حکمرانی حسین(ع) کا پتہ دیتے ہیں۔ ایران کے ہر چھوٹے بڑے شہر اور قریے میں مساجد، امام بارگاہوں اور عزا خانوں میں امت کا ہر فرد نواسہ رسول کا غم منارہا ہے۔ ہر شہر اور قریے میں ماتمی انجمنیں جلوس کی شکل میں باہر نکل آئي ہیں۔ایران بھر میں خاص طور سے شہر مقدس قم میں علماء کرام اور مراجع کرام نے عزاداری کا خاص اہتمام کیا تھا۔
مشہد مقدس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم مقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہ کی بارگاہوں میں اس وقت لاکھوں عزاداروں کا مجمع ہے، تہران کے جنوب میں واقع حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کے روضے پر بھی لاکھوں افراد موجودہ ہیں جو عزاداری امام حسین علیہ السلام میں سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کررہے ہیں۔ واضح رہے ایران میں پھیلے ہوئے مقدس مقامات پر اس وقت عزاداروں کا جم غفیر ہے جو عزاداری میں مشغول ہے۔ ایران میں جگہ جگہ پر نذر و نیاز کا اہتمام کیا گيا ہے۔ سڑکوں پر سبیلیں لگي ہیں۔ہمارے نمائندوں کی رپورٹوں کے مطابق سارے ایران میں اذان ظہر کے موقع پر جلوسوں نے عزاداری روک کر سڑکوں پر ہی نماز ظہرین ادا کی اور نماز کے بعد عزاداری کا سلسلہ دوبارہ جاری رکھا۔
ادھر عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس وقت کربلائے معلی میں پچاس لاکھ کے قریب عزادار موجود ہیں جن میں عراقی قوم کے علاوہ دنیا کے مختلف ملکوں سے آنے والے عزادار بھی شامل ہیں۔ نجف اشرف، سامرا اور کاظمین میں اس وقت دسیوں لاکھ عزادار موجود ہیں جو نواسہ رسول کا غم منارہے ہیں۔ عراق کے مقدس شہروں بالخصوص کربلائے معلی میں سکیوریٹی کے خصوصی انتظامات کئے کئےہیں۔ لبنان و شام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بیروت اور جنوبی لبنان میں عظیم ماتمی جلوس برآمد ہوئے جن میں دسیوں لاکھ افراد شریک تھے ۔ یہ جلوس حزب اللہ لبنان کے زیر انتطام نکالے گئے تھے۔ شام میں بھی حضرت زینب بنت علی علیھما السلام کے روضہ اقدس پر لاکھوں عزاداروں کا مجمع سینہ کوبی اور نوحہ خوانی میں مشغول ہے۔ ادھر ترکی میں بھی بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ نواسہ رسول کا سوگ منایا جارہا ہے اور آج ہزاروں افراد نے ہلال احمر کو غزہ کے عوام کے لئے خون کا عطیہ دیا۔ ترکی کی انجمن جعفریہ کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے خون کا عطیہ غزہ کے محصور بھائيوں سے یکجہتی کی علامت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button