متفرقہ
بحرین میں انتخابات کا دوسرا دور،سنی پارلیمنٹ سے باہر

دوسری جانب شیعہ حزباختلاف جماعت الوفاق نے پہلے ہی انتخابات کے اول دور میں چالیس میں سے 18نشستیں حاصل کر لی ہیں ،جبکہ انتخابات کے دوسرے دور میں شیعہ اور آزاد امید واروںنے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے جس کے بعد سنی پارلیمنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
بحرین کی پارلیمنٹ دو ایوانوںپر مشتمل ہے پارلیمنٹ میں40نشستیں ہیں اور اسی طرح ایوان بالا جس کو سینیٹ کہا جاتا ہے اس میں بھی چالیس نشتیں ہیں ،شیعہ مسلمانوں کی انتخابات میں 18نشستیں حاصل کرنےکے بعد اب دوسرے دور میں آزاد امید واروں کی اکثریت نے اس بات کا عندیہ دے دیا ہے کہ اگلی قائم ہونے والی حکومت میں سنیوں کو پارلیمنٹ سے آؤٹ ہونا ہو گا۔واضح رہے کہ بحرین میں شیعہ اکثریت میں ہونے کے با وجد بھی گذشتہ کئی برس سے بحرینی حکومت کے مظالمکا نشانہ بنتے چلے آئے ہیں جسکے نتیجہ میں شیعیان بحرین کو بنیادی حقوق جیسی سہولتوں،تعلیم و تربیت،روز گار کے مواقعوں سمیت کئی اہم بنیادی حقوق سے محروم رکھا جاتا رہاہے۔
واضح رہے کہ بحرین کی موجود ہ حکومت نے عام انتخابات کے دوران شیعہ حزب اختلاف کو الیکشن ست دور رکھنے اور شکست دینے کے لئے27شیعہ حزب اختلاف رہنماؤں سمیت سینکڑوں بحرینی شیعوں کو گرفتار کر رکھا ہے ،جبکہ اس سلسلہ میں حقوق انسانی کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے بھی بحرین حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور شیعہ رہنماؤں کی بازیابی کا مطالبہ کیاہے۔