متفرقہ
اللہ کے ساتھ رابطہ پہلی مرتبہ قم میں محسوس کیا

انہوں نے کہا کہ یہ الفاظ غیرارادی طور پر میرے منہ سے نکلے کیونکہ میں مسلمان نہیں تھی، میں نے اس سفر پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ جس کی وجہ سے مجھے زیارت نصیب ہوئی اور میں نے اس حرم کی زیارت کی۔
لارین بوتھ نے فارس نیوز ایجنسی کے نمائندے سے بات چیت میں اپنے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پہلی بار جب میں نے اسلام کو سمجھا اور اس کے احترام کی قائل ہوئی تو وہ غزہ میں دو ہزار پانچ کا سال تھا۔انہوں نے کہا کہ میری سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد کے لیے فلسطینی عوام کے درمیان اتحاد قائم ہو۔