وہابیت اسلام اور عالمی امن کے لئے بڑا خطرہ – علمائے الازہر
جامعۃ الازہر مصر کے علماء و متفکرین نے کہا ہے کہ وہابیت کو اسلام اور جہان کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔ جامعۃ الازہر مصر کے علماء، محققین، اہل فکر و ماہرین کی ایک نشست « وہابیت اسلام اور جہان کے لئے خطرہ» کے عنوان سے قاہرہ میں منعقد ہوئی جس میں وہابی فکر کی ترویج اور اس کی سرگرمیوں کو مسلمانوں اور دنیا کے لئے بہت بڑا خطرہ قرار دیا گیا اور اس کو صہیونی ریاست کے ہم پلہ گردانا گیا۔
الازہر کے علماء و محققین نے کہا: وہابیت کے سلسلے میں ہونے والی تحقیقات سے اسلام کی مختلف صورت سامنے آتی ہے اور وہابیت گویا دوسروں کی تکفیر اور نفی کے مقصد سے بنائی گئی ہے اور اس کے افکار مسلم نوجوانوں کو تکفیر و ٹرسٹ کی طرف دعوت دیتا ہے اور اس کی وجہ سے تمام اسلامی ممالک کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور آج کی دنیا میں سعودی عرب اور امریکا وہابی فکر کی نشر و اشاعت میں ملوث ہیں اور پوری دنیا اسی وجہ سے وسیع مشکلات کا سامنا کر رہی ہے اگر امریکہ اور سعودی عرب کی وسیع حمایت نہ ہوتی تو وہابی فکر کو آسانی سے مٹایا کیا جا سکتا تھا کیونکہ وہابیت زور زبردستی اسلام کے نام پر منحرف افکار کو فروغ دے رہی ہے۔