Uncategorized

نیٹو سپلائی کو پھر سے بحال کرنا افواجِ پاکستان کے خون سے غداری ہو گی، رحمن شاہ

shiitenews rehmanshah:آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ کا یہ کہنا کہ وہ جلد نیٹو سپلائی بحال کروا لیں گے اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ وہ کوئی منصوبہ بندی کر رہے ہیں حکومت امریکی کی دھمکیوں میں نہ آئے
امامیہ اسٹو ڈنٹس آگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید علی رحمن شاہ نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کے حکومت امریکی غلامی کا طوق اپنے گلے سے اتار دے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ نیٹو سپلائی کو پھر سے بحال کرنے کا تصور بھی نہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو سپلائی کو پھر سے بحال کیا گیا تو یہ افواج پاکستان کے شھداء کے ساتھ غداری ہوگی امریکی حکام کی طرف سے یہ کہنا کہ ہم نیٹو سپلائی جلد بہال کروا لیں گے اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کوئی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تا کہ اپنے ناپاک عزائم کو پورا کر سکیں ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔ 
سید رحمن شاہ نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے نوجوان وطن عزیز کی جغرافیائی اور نظریاتی دونوں سرحدوں کے محافظ ہیں اور کسی طور بھی ہم حکومت کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اس سنہری موقع کو ضائع کرئے جس میں ہم امریکی غلامی سے نکل رہے ہیں، امریکہ کے نزدیک مسلمانوں کی جان کی کوئی قیمت نہیں، پاک فوج کی چوکی پر حملہ اور جوانوں کی شہادت ملکی سالمیت اور قومی غیرت پر حملہ ہے جس کو کسی طور بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ایران، چین اور ترکی کے ساتھ مل کر ایک الگ بلاک بنائے اور علاقے کی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کرے، اب امریکہ کو ہمیشہ کے لئے خدا حافظ کہہ دینے کا وقت آ گیا ہے اور حکومت یہ موقع ضائع نہ کرئے اگر حکمرانوں نے اس موقع کو گنوا دیا تو آنے والی نسلیں انہیں معاف نہیں کریں گی۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button