Uncategorized

کراچی:لائینز ایریا میں جلوس عزاء کے راستے مین بم دھماکہ

bom blastکراچی کے علاقے لائنز ایریا میں شب عاشور کی مناسبت سے جلوس عزا کا انعقاد کیا گیا تھا جلوس عزا امام بارگاہ حسینی سے امام بارگاہ پنجتنی جا رہا تھا۔ جلوس کی گزر گاہ میں موجود ایک دوکان غوثیہ آٹوز الیکڑیشن میں اچانک بم دھماکہ ہوگیا ابھی بم دھماکے کو چند منٹ گزرے تھے کہ مقامی پولیس حکام نے اعلان کردیا کہ بم دھماکہ گیس سیلینڈر پھٹنے سے ہوا۔ پولیس نے دوبارہ ۲۰۰۹ میں ہونے والی سازش کو اپناتے ہوئے انتہائی بیوقوفی کا مظاہرہ کیا۔ پولیس کا جھوٹہ پلان اِس وقت ناکام ہوگیا جب میڈیا نے جائے وقوع پر بم دھماکے میں استعمال ہونے والے چھڑے برآمد کر لیے ۔
نمائندے نے بتایا کہ بم دھما کے کے مقام سے چھڑے برآمد ہوئے ہے جو ایک انتہائی خطرناک بم میں استعمال کیے جاتے ہے۔ جہاں بم دھماکہ ہوا وہاں بھی چھڑوں کے نشان موجود ہے مگر افسوس کے عام آدمی کو تو نظر آتا ہے مگر پولیس کو نظر نہیںآتا اور میڈیا پے آکر اپنی غلطی چھپانے کے لیے یہ بیان دے دیا جاتا ہے کہ دھماکہ گیس سیلینڈر پھٹنے سے ہوا ۔
بم دھماکے کے بعد مولانا علی محمد نے جائے وقوع کا دورہ کیا میڈیا سے بات کرتے ہوئے ۔مولا ناعلی محمدکا کہنا تھا کہ ٓج ہونے والا دھماکہ گیس سیلینڈر پھٹنے سے نہیں بلکہ ایک مکمل بم دھماکہ تھا مولانا علی محمد کا کہنا تھا کہ ایجنسیاں اس بات کی تحقیقات کریں کہ بم دھماکہ کس نوعیت کا تھا مولانا علی محمد نے بم دھماکہ کرنے والوں سے کہا کہ ہم ان سے نہیں ڈرتے ہماراکام عزاداری کرنا ہے اور ہم یہ کام کرتے رہے گے اس عمل سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ہم کراچی کے تمام علاقوں سے جلوس عزا نکالتے ہے اور نکالتے رہے گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button