Uncategorized

پنجاب کا سب سے بڑا اور حساس جلوس آج سات محرم الحرام کو چکوال میں نکالا جائےگا

punjab jalos azaپنجاب کا سب سے بڑا اور حساس جلوس آج سات محرم الحرام کو چکوال میں نکالا جائےگا۔ جس کے لیے حکومت پنجاب نے حساس علاقہ قرار دیتے ہوئے ہزاروں کی تعدادمیں کمانڈوز اور پولیس اہلکار تعینات کیے ہیں۔ چار ہزار کے قریب ایلیٹ فورس کے اہلکار، سپیشل برانچ، لیڈیز پولیس بھی تعینات کی گئی ہے یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکاشف مشتاق کانجو نے جمعہ کے روز میڈیا بریفنگ میں بتائی۔  رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ جلوس کے روٹ کی سپیشل برانچ کے عملے کے ذریعے سویپنگ کی جا رہی ہے اور اس کےلیے تھانہ سٹی میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے دریں اثناءپاک فوج کے دستے اور رینجرز چکوال پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے سیکورٹی کے انتظامات خود سنبھال لیے ہیں۔ ڈی سی او چکوال احمد عزیز تارڑنے میڈیا کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے اس ضمن میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جہاں پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے
 

متعلقہ مضامین

Back to top button