Uncategorized

عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام،ماوں کا شیر خوار بچوں کے ہمراہ حضرت علی اصغر علیہ السلام سے تجدید عہد

Untitled-12

دنیا بھر میں ’’عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام‘‘انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہاہے۔شیعت نیوز کے نمائندوں کی بھیجی گئی اطلاعات کے مطابق رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے فرمان کے مطابق ہر سال محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام منایا جاتا ہے جس سلسلہ میں دنیا بھر بشمول امریکا،برطانیہ،یورپ،افریقا،عرب ممالک،ایران،عراق،لبنان،شام،ہندوستان،پاکستان سمیت تمام ممالک میں ۶ محرم الحرام کو ’’عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام‘‘منایا

جا رہاہے ،اس مناسبت سے مجالس عزاء،جلوس ہائے عزاء اور نوحہ خوانی کے خصوصی پروگرامات منعقد کئے جا رہے ہیں جبکہ ماءیں اپنے شیر خوار بچوں کے ہمراہ عزاداری کے اجتماعات میں اس عزم کے ساتح موجود ہیں کہ عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام کی مناسبت سے کربلا کے کمسن شہید حضرت علی اصغر علیہ السلام سے تجدید عہد کر رہی ہیں کہ اپنے بچوں کو سیرت علی اصغر علیہ السلام کے مطابق پروان چڑھا کر اسلام کی راہ میں ٹھیک اسی طرح قربان کریں گی جیسے اسلام کی سر بلندی اور عظمت کی خاطر جناب حضرت علی اصغر علیہ السلام نے شہادت پیش کی ۔

حضرت علی اصغر علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ’’عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام ‘‘انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہاہے ،پاکستان بھر سے شیعت نیوز کے نمائندوں کی اطلاعات کے مطابق ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں عزاداران امام حسین علیہ السلام ،حضرت امام حسین علیہ السلام کو آپ علیہ السلام کے کمسن شہید فرزند حضرت علی اصغر علیہ السلام کی شہادت پر پرسہ دے رہے ہیں ۔
یاد رہے کہ کربلا میں سنہ ۶۱ ہجری کو یذیدی ملعون فوج نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے کمسن شش ماہ کے فرزند حضرت علی اصغر علیہ السلام کو شہید کر دیا تھا،جس کی یاد میں دنیا بھر میں عاشقان امام حسین علیہ السلام ۶ محرم الحرام کو ’’یوم علی اصغر علیہ السلام ‘‘ مناتے ہیں۔
پاکستان بھر میں آج یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام کی مناسبت سے متعدد مقامات پر جلوس عزاء نکالے جا رہے ہیں جبکہ ان جلوسوں کی خصوصی ترین بات یہ ہے کہ جلوس ہائے عزاء میں شیر خوار بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت ہے جو کہ ماؤں کی گود میں ہوتے ہوئے حضرت علی اصغر علیہ السلام کی شہادت پر نوحہ کناں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button