Uncategorized

کراچی:نشتر پارک حملے میں ملوث تین ناصبیوں کو رینجرز نے گرفتار کر لیا//شیعت نیوز کی خصوصی رپورٹ

Rangers-PHOTO-FILE-159875-640x480کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر ڈیوٹی پر موجود رینجرز نے کالعدم دہشت گرد گروہوں سپا ہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے تین ناصبی دہشت گردوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے ،تینوں ناصبی دہشت گردوں نے نمائش چورنگی پر عزاداران امام حسین علیہ السلام پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجہ میں دو شیعہ نوجوان شہید اور تین زخمی ہوئے تھے۔
عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا ہے کہ نمائش چورنگی پر عزاداران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام پر فائرنگ کرنے والے تین ناصبی وہابی دہشت گردوں کو رینجرز حکام نے گرفتار کر لیا ہے اور انہیں محفوظ مقام پر پہنچایا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب عزادارن سید الشہداء امام حسین علیہ السلام شدید غم و غصہ کے عالم میں پولیس اور رینجرز کو محصور کئے ہوئے ہیں کہ آخر یہ سانحہ کیوں پیش آیا ہے؟
ناصبی دہشتگرد عزاداروں پر حملہ کرنے کے بعد مسجد ختم تحفظ نبوت میں پناہ لینے پہنچ گئے تھے جو کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کی سب سے بڑی اور محفوظ پناہ گاہ ہے تاہم سڑک پر موجود دیگر عزاداران امام حسین علیہ السلام نے تینوں ناصبی دہشت گردوں کی نشاندہی کرتے ہوئے گرفتاری کا مطالبہ کیا جس پر رینجرز حکام نے تین ناصبی وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
دوسری جانب رینجرز اور پولیس اہلکار کوشش کر رہے ہیں کہ تینوں ناصبی دہشت گردوں کو محفوظ جگہ لے جایا جائے تاہم عزاداران امام حسین علیہ السلام کا بڑا مجمع پولیس اور رینجرز کو اجازت نہیں دے رہا کہ ناصبی وہابی دہشت گردوں کو لے جایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button