Uncategorized

کوئٹہ،ہزارہ شیعہ رہنماوں نے احتجاجاً گرفتاری پیش کر دی، تھانے کے سامنے بڑی تعداد میں مظاہرین کا احتجاج

hazara shia:علمدار روڈ واقعہ کے بعد پولیس نے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید محمد اشرف زیدی، میجر نادر علی، حاجی قیوم علی چنگیزی، محمد علی لالا، طاہر حسین ایڈووکیٹ کیخلاف ایف آئی آر (FIR) درج کی تھی۔
  تین نومبر 2011ء کی رات کو علمدار روڈ کوئٹہ پر سکیورٹی چیک پوسٹ پر شرپسندوں نے حملہ کر دیا تھا یہ نجی چیک پوسٹیں ہزارہ اہل تشیع نے دہشتگردی کی روک تھام کے لئے بنائی تھیں۔ شرپسندوں نے ہزارہ مومنین پر فائرنگ بھی کی تھی جسکے بعد ہزارہ اہل تشیع کے جوانوں‌ نے جوابی کارروائی کی، جسکے نتیجے میں مخالف گروہ کا ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید محمد اشرف زیدی، میجر نادر علی، حاجی قیوم علی چنگیزی، محمد علی لالا، طاہر حسین ایڈووکیٹ کیخلاف ایف آئی آر (FIR) درج کی تھی، اس مقدمہ کیخلاف آج بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید محمد اشرف زیدی، میجر نادر علی، صدر ہزارہ جرگہ حاجی قیوم علی چنگیزی، محمد علی لالا، طاہر حسین ایڈووکیٹ نے احتجاجاً گرفتاری پیش کی ہے، جبکہ پولیس ان کو گرفتار نہیں کر رہی، اور نہ ہی ان کیخلاف ایف آئی آر (FIR) کو ختم کیا جا رہا ہے۔ اس واقعہ کیخلاف مظاہرین کی بڑی تعداد قائدآباد پولیس تھانے کے باہر احتجاج کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button