Uncategorized
مظفر گڑھ،قصبہ گجرات میں شرپسندوں کا اہل تشیع کے گھروں پر حملہ، علم مبارک کی بے حرمتی
ضلع مظفر گڑھ کے قصبہ گجرات میں شرپسندوں نے اہل تشیع کے گھروں پر حملہ کیا اور علم مبارک کی بے حرمتی بھی کی، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امان اللہ نامی شرپسند نے اپنے چند ساتھیوں کیساتھ قصبہ گجرات کی بستی دری میں پرامن اہل تشیع کے گھروں پر دھاوا بولا اور علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے کی کوشش کی، اس دوران دو علم مبارک کی بے حرمتی کرتے ہوئے انہیں شہید کر
دیا، واقعہ پر مقامی اہل تشیع افراد میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے ذاتی دشمنی کی بناء پر یہ حرکت کی، آخری اطلاعات آنے تک مقامی پولیس نے اس واقعہ پر کوئی ایکشن نہیں لیا تھا۔