مشرق وسطی

بحرین میں حکومت مخالف مظاہرے

bahrain50بحرین میں ہزاروں افراد نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمہوریت کے حامی مظاہرین نے کل بحرین کے دارالحکومت منامہ کے مغربی علاقے جانوسان میں مظاہرہ کرکے آل خلیفہ حکومت

کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کی اور سیاسی قیدیوں کی غیر مشروط اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین نے اسی طرح انسانی حقوق کے سرگرم کارکن، ، عبد الھادی الخواجہ، جو آل خلیفہ کی قید میں ہيں، کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ الخواجہ کو 2011 میں آل خلیفہ حکومت کا تختہ پلٹنے کی سازش کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائي گئی ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے بھی الخواجہ کی بیٹی کی رہائي کا مطالبہ کیا تھا ۔ بحرین میں 2011 سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں اور اس ملک کے حکام نے اس وقت سے لے کراب تک ہزاروں مخالفین کو مظاہروں میں شرکت کے سبب جیل میں ڈال دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button