مشرق وسطی

یمن: حکومت مخالف تحریک زوروں پر

yaman9یمن میں تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملت یمن کا انقلاب ناکام حکومت کی سرنگوني کی کوشش کررہا ہے۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق عبدالملک حوثی نے ایک خطاب میں کہا کہ ملت یمن نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ظلم و ستم

برداشت نہیں کرتی ہے اور ہم حکومت سے کسی طرح کی ڈیل نہیں کریں گے اور ملت یمن کے خلاف کسی طرح کی سازش کو بھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاراللہ کے تین اہم مطالبے ہیں جو ایندھن کی قیمتوں پر کنٹرول ختم کرنے کے فیصلے کو واپس لینا، فاسد حکومت کا استعفی اور مذاکرات کے نتائج پر عمل درآمد سے عبارت ہیں۔ عبدالملک حوثی نے موجودہ حکومت میں رشوت ستانی اور دفتری بدعنوانیوں نیز سیاسی نااھلی کو ملک کی بنیادی مشکلات کا سبب قراردیا اور کہا کہ حکومت یمن فاسد اور تسلط پسند نیز ظالم طاقتوں کے زیر اثر ہے اور اسی وجہ سے ملک کے عوام کو نظر انداز کرتی ہے۔ عبدالملک حوثی نے کہا کہ حکومت میں ہرطرف بدعنوانیوں کا دور دورہ ہے اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے نشر کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق یمن کی حکومت عرب ملکوں میں بدعنوانیوں اور فساد میں پہلے نمبر پر ہے اور عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہے۔انہوں نے یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کے بیان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان میں ملت یمن کو نظر انداز کردیا گيا ہے اور صرف ایک گروہ کی حمایت کی گئي ہے۔ واضح رہے تحریک انصاراللہ نے حالیہ دنوں میں یمن کے دارالحکومت صنعا میں وسیع پیمانے پر حکومت کے خلاف مظاہرے کئے ہیں اور اپنے مطالبات کی منظوری پر زور دیا ہے۔ حکومت اور حوثی تحریک کے درمیان مذاکرات ناکام رہے ہیں جس کےبعد تحریک حوثی کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے احتجاج میں شدت لانے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button