مشرق وسطی

بحرین میں انسانی حقوق کی سرگرم رہنما مریم الخواجہ گرفتار

marya al khowajaآل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے خارجہ تعلقات کے دفتر کی سربراہ کو وطن پہنچتے ہی گرفتار کرلیا ہے۔ بحرین سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بحرین کی انقلابی تحریک 14 فروری نے سماجی ویب سائٹ کے پیج پر بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے خارجہ تعلقات کے دفتر کی سربراہ مریم الخواجہ کی بحرینی شہریت کی منسوخی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے ان کی وطن واپسی کے فورا بعد مریم الخواجہ کو گرفتار اور ان کسی سے حتی اپنے وکیل سے بھی رابطہ کرنے سے منع کردیا۔ واضح رہے کہ مریم الخواجہ کے والد عبدالھادی الخواجہ کو بھی آل خلیفہ حکومت نے بے بنیاد الزامات لگا کر 2011بح سےگرفتار کررکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button