ایران

مشکلات کی گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، روس

روسی صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں روس ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

شیعیت نیوز : روسی صدر کے ترجمان دمیتری پسکوف نے شہید صدر رئیسی کو پیش آنے والے حادثے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس مشکل کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی خواہشات کے مطابق ایران اور روس کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے امریکہ اور مغربی ممالک پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ جان بوجھ یوکرائن جنگ کو مزید بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔

یہ بھی پڑھیٰں : طوفان الاقصی، مقاومت کے مقابلے میں ہم شکست کھاچکے ہیں، صہیونی فوجی ترجمان

یاد رہے کہ شہید صدر رئیسی کی شہادت کے بعد کے روس نے متعدد مرتبہ ایران کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

گذشتہ وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ماسکو میں ایرانی سفیر کی رہائشگاہ پر حاضر ہوکر شہید صدر رئیسی اور شہید عبداللہیان کو حادثہ پیش آنے پر تعزیت پیش کی تھی۔

اس سے پہلے صدر پوٹن نے اپنے پیغام میں شہید صدر رئیسی کو ایک قابل اعتماد دوست قرار دیا تھا۔

تہران میں شہید صدر کی تشییع جنازہ میں روسی پارلیمنٹ کے سربراہ نے شرکت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button