اولیا اللہ کے مقبروں کی توہین کی شدید مذمت

15 جولائی, 2014 10:18

mazar9مصر کے مفتی نے انبیاء علیھم السلام، اولیاء کرام اور بزرگ ہستیوں کے مقبروں کو مسمار کرنے کے داعش کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ تسنیم نیوز کے مطابق مفتی مصر نے ایک بیان میں کہا ہےکہ دہشتگرد گروہ داعش نے جو انبیاءکرام، اولیاء اللہ اور صالحین کے تقدس کو جو پامال کیا ہے اور ان کے مقبروں اور مراقدکی جو توہین کی ہے اسے کوئي بھی اسلامی مذہب قبول نہیں کرتا اور ان انتھا پسندانہ اقدامات کا اسلام سے کوئي تعلق نہیں ہے۔ اس بیان میں آیا ہےکہ داعش کے یہ توہین آمیز اقدامات انسانیت کو پامال کرنے کے مترادف ہیں کیونکہ ہرانسان اپنی ان لوگوں کا احترام کرتا ہے جو اس دنیا سے گذر گئے ہیں۔ مفتی مصر نے کہا ہےکہ ہر انسان اپنے مقدسات کا بھی احترام کرتا ہے۔ مصر کے مفتی شوقی علام نے عراقی حکومت اور عالمی اداروں نیز یونسکو سے اپیل کی ہےکہ وہ عراق میں مقدس مقامات کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کریں۔

11:22 صبح جولائی 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔