مشرق وسطی

عراق کا بحران، شام میں داعش کے لئے امریکی حمایت کا نتیجہ

HEAD CUTامریکی سینیٹر رینڈ پاول نے مشرق وسطی خاص طور سے شام سے متعلق اپنے ملک کی پالیسوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے عراق میں جاری بحران کو شام میں داعش دہشتگرد گروہ کےلئے امریکہ کی حمایت کا نتیجہ قراردیا ہے ۔ امریکی ریپبلکن سینیٹر رینڈ پاول نے واشنگٹن کی غیر منطقی پالیسیوں کو ہدف تنقید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پالیسیاں، مشرق وسطی میں دہشتگردوں کو محفوظ پناہگاہیں فراہم ہونے کا باعث بنی ہیں۔ امریکی ریپبلکن سینیٹر رینڈ پاول نے کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کے افراد کو ہتھیاروں کی فراہمی سے حالات مزید بدبتر ہوئے ہیں۔ اس امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ امریکہ نے داعش گروہ کے افراد کو یہ ہتھیار، حکومت شام کے مقابلے میں فراہم کئے ہیں جب کہ اب وہ عراق میں شام کے ایک اتحادی ملک کی حمایت میں پالیسی اختیار کررہا ہے۔دوسری جانب امریکہ کے ایک اور سینیٹر ٹڈکروز نے، جو امریکی کانگریس میں صیہوبی لابی کا صہ شمار ہوتے ہیں، امریکی پالیسیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی غلط پالیسیاں، دنیا میں واشنگٹن کا
وقار گرنے اور ایران، روس اور چین کو امریکہ پر برتری حاصل ہوجانے کا باعث بنی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button