سعودی عرب، قطر ، ترکی اور صہیونی حکومت، بحران عراق کے ذمہ دار

14 جون, 2014 11:53

iraq samra، سیاسی اور بین الاقوامی امور کے ماہرسعداللہ زارعی کا کہنا ہے کہ عراق میں حالیہ دہشتگردانہ حملوں کے ذمہ دار سعودی عرب، اردن، قطر اور صیہونی حکومت ہیں۔ سعداللہ زارعی نے تہران سے شائع ہونے والے اخباراعتماد میں لکھا ہے کہ سعودی عرب، اردن، قطر اور صیہونی حکومت علاقے میں دہشتگردوں کی حمایت کرکے عراق کو استقامت کےمحور سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ زارعی نے لکھا ہے کہ قطر، اردن اور ترکی کی حکومتوں کی ایک ایسے بحران پر خاموشی جو ان کی سرحدوں کے قریب ہے اس بات کو ظاہرکرتی ہے کہ دہشتگردانہ اقدامات اوراس بحران میں ان کے مفادات ہیں۔ اس سیاسی تجزیہ نگار نے کہا کہ بحران عراق، بحران شام سے جلدی کمزور پڑ جائےگا کیونکہ علاقے میں دہشتگردی کے سب سے بڑے حامی کی حیثیت سے سعودی عرب کو عراق میں روکاٹوں کا سامناہے۔

1:43 صبح جون 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔