مشرق وسطی

بحرین: سیاسی قیدیوں کی موت کا اندیشہ

maryamبحرین کے انسانی حقوق مرکز نے بعض سیاسی قیدیوں کی موت کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ الشرق الجدید ویب سائٹ نے بحرین کے انسانی حقوق مرکز کی نائب سربراہ مریم الخواجہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بحرین کی جیلوں میں حالات ابتر ہیں، خاص طور سے، صحت اور علاج معالجہ کی صورت حال خراب ہے اور بعض سیاسی قیدیوں کی موت کا اندیشہ ہے۔مریم الخواجہ نے کہا کہ بحرین میں سیاسی قیدیوں کو، جن کو شدید بیماری کی وجہ سے اسپتال میں داخل کئے جانے کی ضرورت ہے، جیل سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیدیوں کی جان کو خطرہ لاحق ہے اور مختلف بیماریوں میں ان کے مبتلا ہونے کا بھی خطرہ ہے۔ بحرین کے انسانی حقوق مرکز کی نائب سربراہ نے کہا کہ سرکاری اہلکار قیدیوں کو سخت جسمانی اور ذہنی اذیتیں دیتے ہیں اور قیدیوں کو نماز پڑھنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button