مشرق وسطی

مسجد الاقصیٰ پر ایک پھر صہیونیوں کا حملہ

masjidalaqsaصیہونیوں نے مسجد الاقصی پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صیہونی بستیوں کے باشندوں نے آج مسجد الاقصی پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق صیہونیوں نے یہودی خاخام کے ساتھ باب المغاربہ کی طرف سے مسجدالاقصی پر حملہ کیا۔ادھر بیت المقدس میں اعلی اسلامی کونسل کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی نابودی یقینی ہے۔کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ امت مسلمہ بیت المقدس سے دستبردار نہیں ہوگي اور یہ کہ یہ شہر فلسطینیوں کو واپس ملنا چاہئے۔بیت المقدس کے مفتی شیخ محمد حسین نے بھی بیت المقدس کو یہودی رنگ دینے کی صیہونی حکومت کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button