شام میں صدارتی انتخابات، ووٹنگ کا آغاز

03 جون, 2014 09:14

syria votingشام میں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔ ملت شام نے آج مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا شروع کیا۔ شام میں اس وقت پندرہ ملین آٹھ لاکھ پینتالیس ہزار افراد حق رائے دہی کے حامل ہیں۔شام کے الیکشن کمیشن نے نو ہزار چھے سو انتخابی حلقوں میں گيارہ ہزار سات سو چھہتر پولنگ بوتھ قائم کئے ہیں۔ واضح رہے کچھ دنوں قبل بیرون ملک مقیم شام کے باشندوں نے ووٹ ڈالے تھے۔ جمہوریت کے دعویدار بعض مغربی ملکوں نے شام کے باشندوں کو ووٹ ڈالنے سے محروم رکھا ہے۔ شام کے صدارتی انتخابات میں تین امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

5:20 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top