مشرق وسطی

شامی باغیوں نے گھٹنے ٹیک دیئے، حمص کا فوج کنٹرول سنبھالے گی

syria terorist al qaidaغیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق شامی شہر حمص میں سرکاری دستوں اور باغیوں کے مابین جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کی رو سے باغی 2 سال سے جاری قبضے کو خاتمہ کرتے ہوئے ان علاقوں سے پرامن طور پر چلے جائیں گے اور ان کا کنٹرول دوبارہ حکومت کے پاس آ جائے گا۔ فوج حمص کا کنٹرول سنھبال لے گی، تاہم باغیوں کو شہر کے قدیم حصے اور ان کے زیر قبضہ علاقوں سے نکلنے کے لیے وقت دیا جائے گا۔ معاہدے پر اگلے 24 گھنٹوں کے دوران عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔ شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے حمص کو باغیوں کا گڑھ شمار کیا جاتا تھا۔ حکومت کی جانب سے پیچھلے ماہ باغیوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے نتیجے میں معاہدہ عمل میں آیا۔ 2 سال سے جاری اس لڑائی کی وجہ سےان علاقوں کے شہری دوائوں اور غذائی قلت کا شکار ہونا شروع ہو گئے تھے۔ اس پیش رفت پر حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ دوسری جانب حلب میں بھی شامی دستوں نے کئی مقامات باغیوں سے آزاد کرا لیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button