مشرق وسطی

ترکی نے شامی تکفیری دہشت گردوں کو بھاری گولہ بارود پہنچا دیا

wepons2ترکی کی خفیہ ایجنسی ایم آئی ٹی نے حال ہی میں شام میں موجود ناصبی تکفیری دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ فراہم کیا ہے، رپورٹ کے مطابق ترکی خفیہ ادارے نے شام میں حکومت کے خلاف لڑنے والے اور معصوم شامی شہریوں کے قاتل ناصبی تکفیری دہشت گردوں کو شام میں مزید قتل عام کے لئے بھاری مقدار میں اسلحہ فراہم کیا ہے جس میں ٹینک اور توپیں بھی شامل ہیں۔
ترکی کے ایک اخبار Aydinlik نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نام نہاد فری سیرین آرمی کے کمانڈر سلیم ادریس نے ترکی خفیہ ادارے کے ساتھ مل کر ترکی سے شام میں موجود تکفیری دہشت گردوں تک دو اینٹی ٹینک میزائل پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اسی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ درجنوں تکفیری دہشت گردوں کو ترکی میں مسلح تربیت دی جا رہی ہے تا کہ وہ شام میں جا کر شامی عوام کے قتل عام سمیت حکومتی اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنائیں۔
واضح رہے کہ ترکی کی جانب سے شامی باغی تکفیری دہشت گردو ں کو دئیے جانے والے اینٹی ٹینک میزائل شامی دہشتگردوں کے کمانڈر سلیم ادریس اور امریکی اعلیٰ عہدیدار جان مکین کی ایک سال قبل ہونے والی ملاقات کا نتیجہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں شام میں حکومت کے خلاف لڑنے کے لئے نئے دہشت گردوں کو بھرتی کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ 30مارچ کو شامی وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ ترکی کی جانب سے شام کے علاقے کساب میں دہشت گردوں کو بھیجنے کا عمل جاری ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔عمران الزوبی کاکہنا ہے کہ ترکی براہ راست دہشت گرد گروہوں کی مدد کر رہا ہے اور شام میں معصوم انسانوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button