مشرق وسطی

بحرینی عوام کے مظاہرے

bahrainiبحرینی عوام نے سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر مظاہرہ کیا۔ پریس ٹی وی کے مطابق بحرینی شہریوں نے ملک کے مختلف علاقوں منجملہ سترہ، جدہ حفص، سنابس، بنی جمرہ، الدراز اور معامیر میں مظاہرے کرکے سبھی سیاسی قیدیوں کی رہائی اور انھیں ایذائیں پہنچانے کا سلسلہ بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ بحرینی مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگاکر ممتاز عالم دین آیۃ اللہ حسین النجاتی کی شہریت ختم کرکے انھیں ملک بدر کرنے کے حکومت کے فیصلے کی مذمت کی۔ واضح رہے کہ بحرین میں عراق کے نامور مرحع تقلید آیۃ اللہ سیستانی کے نمائندے آیۃ اللہ النجاتی کو بحرینی حکومت نے گذشتہ بدھ کو بحرین چھوڑ نے پر مجبور کردیا تھا۔ اس درمیان بحرین میں انسانی حقوق کے مرکز کےایک سینیئر عہدیدار یوسف المحافظہ نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کےکارندوں نے ہفتے کے روز سماہیج اور الدیر کے علاقوں میں بحرینی شہریوں کے مکانات پر حملہ کرکے کم از کم گيارہ بچوں کو گرفتار کرلیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں غیر قانونی طور پر انجام پائیں۔ قابل ذکر ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوام کی پرامن تحریک فروری سنہ دو ہزار گیارہ میں شروع ہوئی ہے جس کے دوران ابتک ڈیڑھ سو سے زائد عام شہریوں کو شہید جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button