مشرق وسطی

شام کے خلاف فرانس اور سعودی عرب کامشترکہ منصوبہ

saudia fransسعودی عرب اور فرانس، شام میں آئندہ صدارتی انتخابات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں . لبنان کے المنار ٹی وی چینل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب اور فرانس کی جاسوسی ایجنسیاں، شام – اردن مشترکہ سرحد پر اپنے جاسوسوں کو انتخابات میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے لئے تربیت دے رہی ہیں . رپورٹ میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ حمص شہر میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مکمل صفائے کے لئے شامی فوج کی طرف سے شروع کئ گئی وسیع مہم سے بھی ریاض اور پیرس تشویش میں مبتلا ہیں . سعودی حکام نے حمص میں فوجی آپریشن سے خوفزدہ دہشت گرد کمانڈروں سے کہا ہے کہ وہ محاذ سبھالے رہیں، نہیں تو انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا جائے گا . غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو حکم دیا گیا ہے کہ اگر شامی فوج حمص پر مکمل کنٹرول کر لیتی ہے تو ملک بھر میں بم دھماکے اور دہشت گردانہ کاروائیاں کی جائیں . –

متعلقہ مضامین

Back to top button