مشرق وسطی

مسجد اپنے اصل مقام پر دوبارہ تعمیر کروائی جائے

masjidبحرین میں حمد شہر کے باشندوں نے اس شہر میں واقع قدیمی مسجد حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے اصلی مقام کو ثابت کرنے کے لئے ، سرکاری دستاویزات پیش کردی ہیں۔ لو لو ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے اپریل 2011 میں اس مسجد کو مسمار کردیا تھا۔ بحرین کے حمد شہر کے باشندوں نے تاکید کی ہےکہ موجود سرکاری دستاویزات اور مصدقہ نقشوں سے یہ بات ثابت ہے کہ مسجد حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام اس شہر میں اور اسی مقام پر تعمیر کی گئي تھی اور اس شہر کے عوام تیرہ سال تک اس مسجد میں نمازیں ادا کرتے رہے ہیں۔ بحرین کے عوام نے اس مسجد کے اصلی مقام میں تبدیلی کے عمل کو مسترد کردیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ مسجد حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے اصلی مقام پر ہی تعمیر کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button