مشرق وسطی

شام: دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی

hez4شام میں جاری ناصبی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جاری شامی افواج کے آپریشن میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی ہے، رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں شامی افواج کی جانب سے تکفیری دہشت گردو ں کے خلاف جاری آپریشن شدت اختیار کرتا جا رہاہے اور متعدد علاقوں میں جاری شامی فوج کے آپریشن کے نتیجے میں ایک ہفتے میں سیکڑوں تکفیری دہشتگرد واصل جہنم ہو چکے ہیں۔
گذشتہ روز شام کے علاقے حمص میں ہونیو الے ایک فوجی آپریشن میں ایک درجن سے زائد ناصبی تکفیری دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار کر واصل جہنم کیا گیا، اسی طرح الرشیدیہ،الجبیلیہ،العرفی اور الردسیات میں جاری فوجی آپریشن کے میں بھی متعدد تکفیری دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ عرب ممالک سے جمع ہونے والے تکفیری دہشت گرد شامی حکومت کے خلاف مسلح جنگ کرنے میں مصروف عمل ہیں تاہم شامی افواج کی جانب سے تکفیری دہشت گردوں کے خاتمے کی مہم میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں تکفیری دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا جا چکا ہے جبکہ حالیہ دنوں میں اس آپریشن میں شدید تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں کی تعداد میں تکفیری دہشت گرد روزانہ کی بنیادوں پر واصل جہنم ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button