مشرق وسطی

چیچن باغی عمر اوف واصل جہنم

umar1چیچنیا میں مسلح افراد کے سرغنہ دوکو عمر اوف کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ روس کی فیڈرل سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ الیگزینڈر بورتینیکوف نے اینٹی ٹیررسٹ کمیٹی کے اعلیٰ افسران کے ایک اجلاس میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ چیچنیا میں مسلح باغی گروہ امارات قفقاز کے سرغنہ دوکو عمر اوف کو ایک آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے۔ الیگزینڈر نے مزید کہا کہ رواں سال دہشتگردی کے خلاف اقدامات کے دوران مسلح افراد کے 36 افسروں سمیت 65 مسلح افراد کو ہلاک کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ روسی میڈیا اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ دوکو عمر اوف کی ہلاکت کی خبر نشر کر چکا ہے لیکن ہر بار یہ خبر جھوٹی نکلتی ہے۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران عمر اوف نے روس کے مختلف شہروں میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں سمیت دہشتگردی کے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں ماسکو کے جنوب میں واقع شہر داماددوا کے ایئر پورٹ پر حملہ بھی شامل ہے جس میں 217 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔ امارات قفقاز ایک سلفی جماعت ہے جو عراق اور شام میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی حمایت اور پشت پناہی کرتی آ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button