مشرق وسطی

دہشتگرد اردن سے طیاروں کے ذریعے شام روانہ

ordanاردن سے طیاروں کے ذریعے دہشتگردوں کو ترکی بھیجا جارہا ہے جہاں سے وہ شام میں داخل ہوجاتے ہیں۔ لبنان کے روزنامے الاخبار کی رپورٹ کے مطابق شام کے مغربی علاقے لاذقیہ کے مضافاتی علاقوں میں جاری جنگ میں تربیت یافتہ دہشتگردوں کو شام بھیجنے کے لئے کچھ ممالک ترکی سے تعاون کررہے ہیں۔ اس اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اردن کے مارکا ایرپورٹ سے سیکڑوں دہشتگردوں کو ترکی کے صوبہ اسکندروں میں انطاکیہ ایر پورٹ منتقل کیا گيا ہے۔ دراین اثنا شام کے ذرائع نے کہا ہےکہ ایک ہزار دہشتگردوں کو اردن سے ترکی بھیجا گيا ہے جن میں سعودی عرب اردن اور دیگر ملکوں کے دہشتگرد شامل ہیں تا کہ یہ دہشتگرد شام کے مغربی علاقے ریف لاذقیہ میں جاری جنگ میں شریک ہوسکیں۔ لبنانی اخبار نے لکھا ہےکہ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکی ماہرین براہ راست ٹریننگ دے رہے ہیں۔ اس سے قبل امریکی اخبار ورلڈ ٹریبیون نے رپورٹ دی تھی کہ سی آئي اے نے اردن اور سعودی عرب سے دسیوں ہزار تکفیریوں کو دہشتگردی کی ٹریننگ دینے کا معاہدہ کیا تھا۔ تکفیریوں کو شام میں جنگ کے لئے ٹریننگ دی جارہی ہے۔ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کا سب سے بڑا حامی سعودی عرب ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button