مشرق وسطی

شام: صہیونی اور تکفیری گٹھ جوڑ کا انکشاف

takfiri tropsشام کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شام کی سرزمین پر صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں کا حملہ اور ملک کے جنوب میں درعا کی مرکزی جیل پر دہشتگردوں کا حملہ ایک ہی وقت کیا گیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کی مسلح افواج کے کمانڈر نے آج اپنے ایک بیان میں صہیونی حکومت کے تازہ ہوائی حملوں کو دہشتگردوں کے خلاف شام کی فوج کی پے در پے کامیابیوں کو منحرف کرنے کی سازش قرار دیا اور کہا کہ اس ملک کی فوج نے یبرود شہر اور اس کے مضافات میں دہشتگردوں کی دفاعی لائن کو کاٹ دیا ہے اور دشمنوں سے شام کی فوج کی یہ کامیابیاں ہضم نہیں ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ شام کے القنیطرہ شہر کے اطراف میں ایک فوجی چھاؤنی پر صہیونی حکومت کے ہوائی حملے میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button