مشرق وسطی

ریاض، کویت اور واشنگٹن میں شام کے سفارت خانے بند

riyazشام نے ریاض کویت اور واشنگٹن میں اپنے سفارت خانے غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردئیے ہیں۔ واضح رہے کہ شام نے یہ اقدام اپنے سفارت کاروں کو پیش آنے والی مشکلات کے پیش نظر کیا ہے کیونکہ شامی سفارت کاروں کو سعودی عرب، کویت اور امریکہ میں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ شام کے ڈپلومیٹک ذرائع نے اس اقدام کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کی وجہ سیاسی مسائل نہیں ہیں بلکہ سیکورٹی اور دیگر مسائل کی وجہ سے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ شام کے ڈپلومیٹک ذرائع نے بتایا کہ وزارت خارجہ نے سعودی عرب، کویت اور واشنگٹن میں اپنے سفارت کاروں کو واپس بلالیا ہے اور ان کی جگہ دوسرے سفارت کار بھی نہیں بھیجے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے بھی 2012 میں دمشق میں اپنا سفارت خانہ مکمل طور پر بند کردیا تھا اور اپنے تمام سفارت کاروں کو وطن واپس بلالیا تھا۔a

متعلقہ مضامین

Back to top button