مشرق وسطی

آل خلیفہ کے گماشتوں کا خواتین کے مذہبی مرکز پر حملہ/ شیعہ عالم دین کے گھر پر فائرنگ، گھر نذر آتش

bahrain womenجمعیت الوفاق نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے آل خلیفہ کے گماشتوں کی جانب سے خواتین کے ایک مذہبی مرکز پر ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔خواتین کے قرآنی تعلیمات کے مرکز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے جمعیت الوفاق نے کہا: وزارت داخلہ کی طرف سے ان حملوں کا جواز قرار دینا اس ملک میں انسانی حقوق کی پامالی کا کھلا ثبوت ہے۔
الوفاق نے مزید اعلان کیا کہ دینی مراکز پر حملے اس وقت تک نہیں ہوتے جب تک وزارت خارجہ کی اجازت نہ مل جائے۔
العکرٹی چینل نے خبر دی ہے کہ بحرینی حکومت کے سکیورٹی دستوں نے العکر کے علاقےمیں خواتین کے دینی مرکز پر اس وقت حملہ کیا جب وہ مذہبی پروگرام کا انعقاد کرنے میںمصروف تھیں۔

دوسری جانب بحرین کی علماء کونسل نے ایک بیانیہ جاری کر کے خبر دی ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے گماشتوں نے منامہ میں واقع شیخ غازی السماک کے گھر پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے گھر کو آگ لگ گئی اور کافی نقصان پہنچا۔
گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے اس کی چھت گرنے کا اندیشہ ہے تاھم اہل خانہ کو چھت گرنے کے احتمال کی وجہ سے گھر سے نکال دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آل خلیفہ کے سکیورٹی دستے وقتا فوقتا عام لوگوں کے گھروں پر فائرنگ کرتے اور آنسو گیس کے گولے گھروں کے اندر پھینکتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button