بحرین میں شیعہ طلباء کے ساتھ امتیازی سلوک

28 فروری, 2014 09:50

bahrain78بحرین میں جمعیت الوفاق کے سینئر رکن نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت اکثریتی فرقے کے طلباء کے ساتھ تعصب اور امتیاز برت رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق جمعیت الوفاق میں تعلیمی شعبے کے سربراہ سلمان سالم نے یوم طلباء کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت، شیعہ طلباء کو اپنے تعصب کا شکار بنا رہی ہے اور انہیں مختلف بہانوں سے تعلیم سے محروم کررہی ہے۔ سلمان سالم نے کہا کہ تعلیمی اخراجات میں اضافہ اور شیعہ طلباء کو سرکاری ملازمتوں سے محروم کرنا آل خلیفہ کے دیگر امتیازی اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ نے تعلیمی اخراجات ایسے عالم میں بڑھا دیئے ہیں جبکہ بحرین میں تعلیم، مفت ہے۔ آل خلیفہ کی اس امتیازی پالیسی کے تحت شیعہ طلباء کو سرکاری یونیورسٹیوں میں داخلہ نہیں دیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں طلباء دیگر پرائيویٹ تعلیمی اداروں میں داخلہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

9:31 شام جون 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔