مشرق وسطی

عرب ممالک دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں: کویتی مفتی

mufti shafiکویتی مفتی "شافی العجمی” نے اس ملک کے اخبار الرای کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھشتگرد گروہ "داعش” سے وابستہ دھشتگردوں حملوں کےمنصوبے کا خطرہ صرف کویت تک محدود نہیں ہے بلکہ خلیج فارس کے علاقے کے تمام ملکوں دھشتگردوں کے نشانے پر ہیں۔

"شافی العجمی” نے مزید کہا کہ شام میں سرگرم دھشتگرد گروہ "داعش” خلیج فارس کے عرب ملکوں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اور اس گروہ کے عناصر کو یہ حکم دیدیا گیا ہے کہ وہ اس ملکوں میں سرکاری اداروں پر دھشتگردانہ حملے کریں۔

یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ کویت کی پارلیمنٹ کے رکن "صالح عاشور” نے شام میں موجود بیس ہزار دھشتگردوں کی کویت منتقلی کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امر کویت اور خلیج فارس کے علاقے کے دیگر عرب ملکوں کے لئے سیکیورٹی کے حوالے سے خطرناک مسائل پیدا کرسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button